وادی بمبوریت میں دوبارہ پولنگ منعقد کرایا جائے۔امیدوارن

01 Jun 2015 از بشیر حسین آزاد

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس ) کالاش وادی بمبوریت سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں عبدالمجید قریشی، حاجی رحمن اللہ،محفوظ اللہ،خلیل اللہ، سیف الدین ، کالاش خاتون امیدوار شیرئی، شاہی گل، منیر اور دوسروں نے گورنمنٹ مڈل سکول شیخاندہ بمبوریت اور برون میں قائم پولنگ اسٹیشن میں سنگین بے قاعدگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دوبارہ پولنگ منعقد کرنے اور بے قاعدگیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمات چلا کر انہیں عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کے لئے الیکشن میں دخل اندازی کی جرات کوئی بھی نہ کرسکے۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شیخاندہ بمبوریت میں پریزائڈنگ آفیسرمحمد شاکر کو انہوں نے اپنے پسند کے امیدوار کے لئے خالی بیلٹ پیپروں پر نشان لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اورمہر سمیت بیلٹ پیپر ان سے چھڑا کر اپنے قبضے میں لے لی ۔ انہوں نے کہاکہ اس پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جوکہ ایک سازش کا حصہ تھاجس میں پریزائڈنگ آفیسر پوری طرح شامل ہے اور چوبیس گھنٹوں تک پولنگ کے عمل کو جاری رکھنا بھی بے قاعدگی کی بدترین مثال ہے جس کا چیف الیکشن کمشنر کو آز خود نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پریزائڈنگ افیسر کا یہ فعل قابل دست اندازی پولیس کیس ہے جس پر ان کے خلاف پولیس تھانہ بمبوریت میں ایف آئی آر چاک کرنے کے لئے درخواست دے دی ہے۔ لیکن ایس ایچ او ٹا ل مٹول سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پریزایڈنگ آفیسر نے اپنے آپ کو بے تاج بادشاہ بناکر پولنگ اسٹیشن کے اندر قانون اور ضابطوں کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیاور صوبائی حکومت کی طرف سے غیر جانبدرانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد کرنے کے انتظامات کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ اس موقع پر موجود خاتون کالاش شاہی گل وغیرہ امیدوارں نے جی ایچ ایس بمبوریت برون پر قائم پولنگ اسٹیشن میں بھی سنگین بے قاعدگیوں کی شکایت کرتے ہوئے کہاکہ پانچ بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹروں کو باہر نکا ل دیا گیا۔ جس سے سینکڑوں افراد حق رائے دہی سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے اس بات پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا کہ پولنگ کے دن ریٹرننگ آفیسر نے وادی بمبوریت کا دورہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی اور اس وادی کے سادہ لوح ووٹروں کو سازشی پریزائڈنگ آفیسروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s